ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کیلئے ہونیوالا امتحانی شیڈول معطل

April 03, 2020

لاہور ( خبرنگارخصوصی) کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدے کےلئے گذشتہ روز ہونے والا امتحانی شیڈول معطل کر دیا گیا۔ شیڈول کےمطابق امتحانات 02 اپریل سے منعقدہونےتھے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر امتحانی شیڈول معطل کیا گیا۔نئے امتحانی شیڈول کا اعلان بعدمیں کیا جائے گا۔