ن لیگ ورکرزالائنس کے زیراہتمام مستحقین میں راشن تقسیم

April 03, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ورکر زالائنس کے زیراہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شیخ مقیم احمد نے کہا ہے کہ حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کرے ،غریب عوام کا کوئی کوئی پرسان حال نہ ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی رسہ کشی سے عوام بیزار ہوچکے ہیں۔