وفاق المدارس السلفیہ کے امتحانات ملتوی

April 03, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاق المدارس السلفیہ نے کورونا وائرس کی وبا اور غیر معمولی حالات کی وجہ سے سے سالانہ امتحانات بشمول حفظ القرآن الکریم جو 6 اپریل کو منعقد ہونا تھے عیدالفطر تک ملتوی کردیئےہیں، محمدیاسین ظفر کی جانب سے مراسلہ میں امتحانات کی منسوخی کا آگاہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس نوٹیفیکیشن کی پابندی کریں ۔