شہر کے مختلف عوامی مقامات ، دفاتر، شاہراہوں ، مساجد کی کیمیکل سے دھلائی

April 03, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ریسکیو 1122نے گزشتہ روز دفاتر،عوامی مقامات ، شاہراوں، مساجد اور پٹرول پمپس کی کیمیکل سے دھلائی کی۔ میڈیا دفاتر، پرنٹنگ پریس، پولیس اسٹیشنز اور فاطمید فاونڈیشن،جامعہ مسجد فاروقیہ اور فیضان مدینہ کی واشنگ کے علاوہ میڈیسن مارکیٹ ، میٹرو اسٹیشنز، پٹرول پمپس کو دھویا گیا،ولایت آباد، بہاولپور بائی پاس،وہاڑی چوک، شجاع آباد اور جلالپور پیر والا شہر کی سڑکیں اور گلیاں بھی جراثیم سے پاک کی گئیں۔