مایا علی نے چاکلیٹ چِپ کوکیز بیک کر لیے

April 03, 2020


معروف اداکارہ مایا علی نے قرنطینہ میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے چاکلیٹ چِپ کوکیز بیک کرلیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو قرنطینہ میں اپنی مصروفیت سے آگاہ کر رہی ہیں۔


مایا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے گھر کے باورچی خانے میں موجود ہیں اور انتہائی صاف طریقے سے وہ ایک ایک اسٹیپ کے ساتھ چاکلیٹ چِپ کوکیز کا آمیزہ تیار کرتی ہیں اور پھر اُس کو بیک کرتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے قرنطینہ میں بھی اپنی بیکنگنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں نے پہلی بار چاکلیٹ چِپ کوکیز بنائی ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میری امّاں نے بھی اِن کی منظوری دے دی ہے کیونکہ اُن کو بہت پسند آئی ہیں۔‘

مایا علی نے لکھا کہ ’مجھے چاکلیٹ چِپ کوکیز بناتے ہوئے بہت مزہ آیا تھا لیکن اُس سے بھی زیادہ اِن کو کھانے میں آرہا ہے۔‘

اداکارہ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں چاکلیٹ چِپ کوکیز سے بھری پلیٹ ہے اور مایا علی کوکیز کھارہی ہیں۔


مایا علی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا کوئی کھانا چاہے گا؟‘

اداکارہ کی اِس پوسٹ پر پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹعدنان انصاری نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کھانا چاہوں گا۔‘