لیونل میسی کے نجی طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ

April 03, 2020

بارسلونا کے سپر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کے 12 ملین پاؤنڈ مالیت کے نجی طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کروانا پڑی، اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ طیارے میں کون سفر کر رہا تھا۔

لیونل میسی کے زیر استعمال 12 ملین پاؤنڈ کے نجی جیٹ طیارے کو خرابی کی وجہ سے برسلز ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔

بارسلونا اسٹار کا پسندیدہ جہاز کینری جزائر میں ٹینیرف جارہا تھا کہ اس کے لینڈنگ گیئر میں خرابی پیدا ہوگئی۔

فی الحال اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ جیٹ پر کون سوار تھا۔