اِس کمبخت کورونا وائرس کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں، امیتابھ بچن

April 04, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ بِگ بی امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ گھر میں رہیں اور اِس کمبخت کورونا وائرس کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔گزشتہ روز بھارتی فلم انڈسٹری بولی وڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اداکار کسی معجزے کے انتظار میں ہیں۔امیتابھ بچن نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’خبردار گھر میں رہو اور گھروں سے باہر نہ نکلو۔بولی وڈ بِگ بی نے لکھا کہ ’اِس کمبخت کورونا کو خود پر اُلٹا مت پڑنے دیجیے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’نہیں نہیں ۔۔۔ آپ میری بات کو سمجھے نہیں ہیں۔‘امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’میں نے کہا کہ کورونا کو اُلٹا پڑھیں گے تو یہ بنے گا ’نا رو کو۔‘اداکار نے لکھا کہ ’کورونا کا اُلٹا بنتا ہے نا رو کو۔امیتابھ بچن نے اپنی یہ پوسٹ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کی۔