کورونا سے برآمدات متاثر، ایک ماہ میں 8.5 فیصد کمی ریکارڈ

April 04, 2020

کورونا سے برآمدات متاثر، ایک ماہ میں 8.5 فیصد کمی ریکارڈ

کراچی(جنگ نیوز)کوروناسے برآمدات متاثر، ایک ماہ میں 8.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،9 ماہ میں تجارتی خسارہ 26 فیصد کمی کے بعد 17 ارب 36 کروڑ ڈالر ہو گیا،گزشتہ ماہ ملکی برآمدات ایک 80 ارب کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال مارچ میں ایک ارب 97کروڑ ڈالر تھی۔ ایک ماہ میں تجارتی خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔دوسری جانب جولائی سے مارچ کے دوران برآمدات 2 فیصد اضافے سے 17 ارب 45 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 14 فیصد کمی کے بعد 34 ارب 81 کروڑ ڈالر رہیں۔