وزیر اعظم نے عثمان بزدار کے اقدامات کی تعریف کردی

April 04, 2020

وزیر اعظم نے عثمان بزدار کے اقدامات کی تعریف کردی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے عثمان بزدار کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتظامات کو سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 100 ٹرکوں پر مشتمل راشن اور امدادی سامان مختلف شہروں میں روانہ کرنے کا آغاز کردیا۔

عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریف کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ صوبے میں 8 انڈسٹریل یونٹس کو کام کرنےکی اجازت دی گئی ہے، جس میں ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اینڈ میڈیکل آلات بنانے والے، آٹو پارٹس، فارماسیوٹیکل، لیدر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اور گوشت کے یونٹس شامل ہیں۔