بیٹسمین بین ڈنک آئسولیشن کے بعد فیملی میں گھل مل گئے

April 05, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک آئسولیشن ختم ہونے کے بعد فیملی کے ساتھ وقت گزاررہے ہیں۔ ہوبارٹ میںبین ڈنک کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں کے بعد دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے، فیملی کے ساتھ دوبارہ وقت گزارنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں ڈنک اپنے بچوں کے ساتھ تفریحی مقام پر دکھائی دے رہے ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل ملتوی ہوا تو بین ڈنک اپنے وطن آسٹریلیا پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے احتیاطی طور پر آئسولیشن اختیار کر لی تھی۔لاہور میں پیایس ایل میں شرکت کے بعد انٹر نیشنل کرکٹرز نے ازخود تنہائی اختیار کرلی تھی۔ آسٹریلوی حکومت کی ہدایت پر بین الاقوامی سفر کے بعد بین ڈنک ہوبارٹ میں آئسولیشن میں رہے تاہم اب ان کی آئسولیشن کا دورانیہ ختم ہو گیا ہے۔