شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی کے حوالے سے تقریب

April 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ اس مردِ اسلام نے دکھی لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے مسیحائی کی منزلیں طے کر کے تاریخ میں اپنا نام سنہری الفاظ میں لکھوا لیا ہے اور اس مسیحا کے قاتل شرمندگی چھپانے کے لیے پاکستان کے عوام کے ساتھ مسلسل زیادتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی تقریب میں ملک ذوالفقارعلی ،عبدالقیوم بھٹی ،مرزا علی مغل، معاویہ ڈوگر، مہدی شاہ گیلانی ،رانا معظم،قیوم بھٹی،حاجی بلال، چاچا شوکت،اظہر عباس قریشی دیگر نے شرکت کی ۔