عاطف اسلم نے اپنی آوازمیں اذان دے دی

April 05, 2020

عاطف اسلم کی آواز میں اذان

گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز میں اذان دے دی جس کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارعاطف اسلم نے اپنے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پر اذان کی ویڈیو شیئر کی جس میں اذان کے ساتھ دکھائے جانے والے مناظر میں خانہ کعبہ، گنبد خضریٰ، قران کریم اور خدا کی قدرت شامل ہے۔

عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے سننے والوں پر رقت طاری کردی۔

دوسری جانب عاطف اسلم نے کورونا لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کے باعث گھر میں مایوس ہوتے مداحوں کے لیے ان کی فرمائش پر ’تاجدارِ حرم‘ بھی پڑھی۔

عاطف اسلم نے مداحوں کیلئے ’تاجدار حرم‘ پڑھ دی

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی آوازمیں پڑھا گیا مشہور و معروف کلام ’تاجدارحرم‘ اور حمد باری تعالیٰ ’وہی خدا ہے‘ کی پذیرائی دنیا بھر میں ہوئی تھی۔