متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے امدادی سامان

April 05, 2020

کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی سامان دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کا طبی سامان پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح متحدہ عرب امارات سے آنے والی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 11 ٹن امدادی سامان کی یہ دوسری کھیپ اسلام آباد پہنچی ہے۔