امام مسجد پر لو گوں کو اکسانے کا الزام جھوٹ ہے ، مفتی منیب الرحمان

April 05, 2020

امام مسجد پر لو گوں کو اکسانے کا الزام جھوٹ ہے ، مفتی منیب الرحمان

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں مسجد کے امام پر دہشت گردی اور لوگوں کو اکسانے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ انھوں نے غیر جانبدار ذرائع سے معلومات حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامع مسجد غوثیہ کے امام و خطیب نے لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کو نہیں اکسایا، پولیس نے خود پہل کی، لوگوں پر تشدد شروع کیا اور رد عمل میں عوام نے محاذ آرائی شروع کی ۔

مفتی منیب نے ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ایس ایس پی لیاقت آباد سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے ۔