فرانس،مزید 518ہلاک،مجموعی تعداد 8ہزار سے تجاوز

April 06, 2020

پیرس(رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ ) فرانس میں کوروناوائرس قابو سے باہر، اموات کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 518 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں،اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 70478 ہوگئی ہے ۔ فرانس میں مجموعی 8078 اموات ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 745 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ فرانس میں اب تک 16183 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں مسلح افواج سمیت پولیس اور سرکاری اداروں کے ملازمین میں بھی کو رونا وائرس کے اثرات پائے گئے۔