لاہور، غیرت کے نام پر بیٹی قتل، باپ فرار دادا گرفتار

April 06, 2020

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 23 سالہ سحر نے 2 ماہ پہلے عثمان سے پسند کی شادی کی جس کےبعد سحر کے باپ ملزم عبدالرحیم نے بیٹی کو صلح کے بہانے گھر بلا کر باقاعدہ رخصتی کا وعدہ کیا۔

سحر واپس آئی تو اس کے باپ نے کلہاڑیوں کے وار کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کےلیے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ مقتولہ کے بھائی اور دادا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمے کے اندراج اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔