پنجاب:چھٹیوں کے دوران اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کااعلان

April 06, 2020

پنجاب حکومت نے چھٹیوں کے دوران صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں فیس 20 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور اسٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو ٹیچرز یا اسٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔