ابتک کورونا کے 35ہزار ٹیسٹ ہو ئے ،چیئرمین NDMA

April 07, 2020

اسلام آباد ( طاہر خلیل )چیئرمین NDMA نے کہا ہے کہ ابتک کورونا کے 35ہزار ٹیسٹ ہو ئے،ظفرمرزا نے کہا کہ کورونا کا سرکاری ٹیسٹ فری ہے،لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ 29ہزار کٹس صوبوں کو دیں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی قیادت کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، پارلیمان کے کردار کو موثربنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ،ورونا وائرس کی وبا ء سے نمٹنے کیلئے پارلیمان سے پوری قوم کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل تجویز کیاجانا چاہیے ۔