لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سینٹرل جیل کراچی منتقل

April 07, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کو ملٹری ٹرائل کی وجہ سے اپریل 2017 میں اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا، عزیر بلوچ کو 54 سنگین مقدمات کا سامنا ہے، عزیر بلوچ کو پاک فوج نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت تحویل میں لیا تھا۔