کورونا ،مدد نہ کرنے پر ینگ ڈاکٹرزنےفارما کمپنیزکابائیکاٹ کردیا

April 07, 2020

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس خطرات کے باوجود ہیلتھ پروفیشنلز کی مدد نہ کرنے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے فارما کمپنیز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فارما کمپنی کے میڈیکل ریپ کو ہسپتال وارڈز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی کے باوجود کمپنیز ہماری مدد کیلئے سامنے نہیں آئیں، کیا کمپنیوں کی جانب سے بحران کے وقت میں ہیلتھ پروفیشنلز کی کسی طرح مدد کی گئی ہے، کیا کمپنیوں نے اس عالمی وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر فضل ربی نے کہا کہ کمپنیز کی جانب سے ہیلتھ پروفیشنلز کو ذاتی حفاظتی سامان یا ہسپتالوں کی ڈس انفیکشن کیلئے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا ہے، وائے ڈی اے اسلام آباد کی جانب سے فارما کمپنیز کے افراد پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، اُن تمام کمپنیز کا بائیکاٹ کیا جائے گا جو اِس مشکل وقت میں خاموش رہیں۔