علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ٹیوٹرز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

April 07, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے ٹیوٹرز کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسائنمنٹ نمبروں میں کوئی اندراج خالی نہ چھوڑیں۔ اگر طالب علم اسائنمنٹ جمع نہیں کرواسکتا ہے تو نمبروں کی جگہ اے لکھیں، ان طلباء کا رول نمبر اور نمبر شامل کریں جو پورٹل میں دیئے گئے لنک کے ذریعے فہرست میں شامل نہیں ہیں۔