پنجاب اسمبلی، وزیراعظم کو خراج تحسین کی قرارداد پیش

April 07, 2020

وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے بر وقت اور ٹھوس اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرار داد کے متن کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان نے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

قرار داد کے متن کے مطابق وفاقی اور پنجاب حکومت کے مثالی اقدامات کی وجہ سے کورونا وائرس سے نقصان بہت کم ہوا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ مثالی اقدامات پر ایوان حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔