چینی محققین نے 48 گھنٹے کارآمد گرافین فیس ماسک تیار کرلیا

April 08, 2020

بیجنگ (شِنہوا)چینی محققین نے ایک نئی قسم کا چہرے کا ماسک تیار کیا ہے جس کی اہم فلٹر والی پرت پرگرافین مادہ لگایا گیا ہے،یہ بات چین کی ایرو انجن کارپوریشن (اے ای سی سی) نے بتائی ہے۔اے ای سی سی کے مطابق محققین نے ماسک کی فلٹر پرت ، نان وون فیبرک پر گرافین- پولی پراپلین مواد لگا کر ایک جدید قسم کی ایپلی کیشن تیار کی ہے۔چہرے کا گرافین ماسک اے ای سی سی بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹیکل میٹریلز ( اے ای سی سی بی آئی اے ایم) نے تیار کیا ہے۔