نیب چینی بحران کے اصل مجرم کیوں گرفتار نہیں کر رہا، عابد شیر علی

April 08, 2020

فیصل آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر مملکت بجلی وپانی عابد شیر علی نے کہا کہ کہ نواز شریف کو چور ثابت کرنے والوں کی پوری پارٹی چور ثابت ہوئی،سلیکٹڈ کہا کرتے تھے چین نے کرپشن کرنے والے 500وزیروں کو پھانسی پر چڑھایا تھا تب جا کر چین سے کرپشن ختم ہوئی، بہترین موقع ہے کرپٹ وزیروں کو پھانسی دیکر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دیں، سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ چینی بحران کا اصل مجرم وہ ہے جس نے ملکی ضروریات کے برعکس چینی ایکسپورٹ کر نے کی اجازت دے کر ملک میں چینی کی قلت پیدا کرکے چینی مہنگی کی، نیب اب کہاں سوئی ہو ئی ہے، وہ اصل مجرم کو کیوں نہیں گرفتارکر رہی۔