ریلوے ہسپتالوں میں طبی ایمرجنسی نافذ

April 08, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھرکے تمام ریلوے ہسپتالوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور ہسپتال کے دیگر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔