عوام شب برات پر گھروں میں عبادت کریں، بلاول بھٹو کی اپیل

April 08, 2020

عوام شب برات پر گھروں میں عبادت کریں، بلاول بھٹو کی اپیل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج شب برات ایک بڑی رات ہے، میری اپیل ہے کہ گھروں میں عبادت کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے شب برات کے حوالے سے اپنا ایک ٹوئیٹر پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں پر رہ کر عبادت کریں اور دعا کریں کہ اللّٰہ تعالی پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آپ دعا کریں کہ کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے خدا ہمیں طاقت اور ہمت دے اور آج کی شب عبادت میں دعا کریں کہ ہم سب مل کر اس مشکل وقت کا سامنا کرسکیں۔