بلجیم میں کورونا وائرس سے اب تک 2240افراد کی ہلاکت

April 09, 2020

برسلز (حافظ انیب راشد) بلجیم میں لاک ڈائون کے 22 دن کے دوران 2240 افراد کورونا وائرس سے ہلاک اور اب تک 23403 اس سے متاثر ہیں۔ فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس مزید 205 افراد کی جان لے گیا جبکہ اس وائرس کے سبب 5888 شہری ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ یاد رہے کہ آج بلجیم میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈائون کا 22واں دن ہے۔ حکومتی ذرائع اطلاعات کے مطابق ملک کی 70 فیصد سے زائد آبادی نے بہت حد تک اپنے آپ کو محدود کر رکھا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ وائرس لاک ڈائون سے قبل ہی اپنا کام کرچکا ہے۔ یہ بات بھی اب واضح طور پر کہی جاسکتی ہے کہ ہسپتال جائے بغیر اس وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ سوشل ڈسٹینسنگ ہی ہے۔