سرکاری ملازم بن کر لوگوں کولوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

April 09, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ مورگاہ پولیس نے حساس ادارے کے ملازم بن کر لوگوں کولوٹنے والے گروہ کے سرغنہ کوگرفتارکرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے بتایاکہ عمر مبارک کے قبضہ سے موٹر سائیکل اوراسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا۔ ملزم خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتا تھا۔ملزم نے دوران تفتیش مورگاہ کے علاقہ میں پرس چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزم قبل ازیں ڈکیتی کے دوران زیادتی کی کوشش اور اسلحہ برآمدگی جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔