ACA نے اراکین کی مدد کیلئے فنڈ قائم کردیا

April 09, 2020

عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب اراکین کی مالی معاونت کیلئے آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن (اےسی اے) نے ڈھائی لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کا فنڈ قائم کر دیا ۔

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ فنڈ سے ضرورت مند اراکین کی مدد کی جائے گی

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن فنڈ کیلئے سابق کھلاڑی، موجودہ ڈومیسٹک ویمن پلئیرز درخواست جمع کراسکیں گی

جنرل مینجر اےسی اے کیلی ایپلبی کا کہنا ہے کہ فنڈ سے پلئیرز یونین کھلاڑیوں کو 1 ہزار ڈالر تک امداد اور 1 ہزار ڈالر ادھار دیگی۔