عدالت نے سیمنٹ فیکٹری کو ریلیف دے کر ملازمین کو نکالنے سے روک دیا

April 09, 2020

عدالت نے سیمنٹ فیکٹری کو ریلیف دے کر ملازمین کو نکالنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیمنٹ فیکٹری کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دے کر ملازمین کو نکالنے سے روک دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے سیمنٹ فیکٹری کا 15 اپریل تک بجلی کے بل کا 33 فیصد تک ادا کرنے کا پابند کر دیا۔

تاہم لاک ڈاؤن میں سیمنٹ فیکٹری ڈیلی ویجز یا کسی ملازم کو نہ نکالنے کی پابند ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئیسکو کو سیمنٹ فیکٹری سے باقی رقم وصول کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزارت توانائی اور آئیسکو سے 17 اپریل تک جواب طلب کر لیا ہے۔