اڈیالہ جیل سے رہا ہونے والے291قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلئے فہرستیں تیار

April 10, 2020

لاہور (نمائندہ جنگ) محکمہ داخلہ پنجاب نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہونے والے 291قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے فہرستیں تیارکرلی ہیں۔’’جنگ‘‘کوملنےوالےاعدادوشمارکےمطابق اسلام آبادہائی کورٹ کی طرف سےکورونا کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی کے احکامات کے بعد224 ملزمان و مجرمان کوپرسنل شورٹی بانڈزجبکہ67قیدیوں کوشورٹی بانڈز پر رہا کیا گیاتھا۔ رہا ہونے والے قیدیوں میں قتل کے جرم کےملزم بھی ہیں۔