مشکل اور کٹھن وقت میں صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا جائے، علامہ حسن ظفر

April 10, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہےکہ مشکل اور کٹھن وقت میں صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا جائے ،کیونکہ زندہ قوموں کی یہی روش رہی ہے کہ وہ کٹھن حالات میں ثابت قدم رہتی ہیں۔ یہ وقت سیاست نہیں بلکہ قومی خدمت کا ہے لہٰذا یہاں بسنے والے تمام طبقات ،حالات اور واقعات پر نظر رکھیں اور انتشار اور افراتفری کی سیاست سے بچیں ،کیونکہ اس طرح ہمیں پہلے سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں خدا سے لو لگائی جائے،دامن رسول ﷺ اور محمد ﷺ و آل محمدﷺ کے در سے وابستگی اختیار کی جائے ۔