حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے،حسن مرتضی

April 10, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہحکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے ،حکومت سفارت خانوں کو پابند بنائے کی وہاں بیروزگار ہونے والے پاکستانیوں کی مدد کریں ، مستقل مقیم پاکستانی بھی اپنے ہم وطنوں کی مدد کو آگے آئیں،دیار غیر میں بیروزگار ہو کر دربدر ہونے والوں کو مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، یہ وہ محنت کش ہیں جو دیار غیرسے کما کر پیسے پاکستان بھیجتے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھاتے ہیں،آج ہمارے وہ محنت کش مصیبت میں ہیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں۔