‏محمد یوسف کے خود کو گھر میں مصروف رکھنے کے مشورے

April 10, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کورونا وائرس کے پیش نظر گھر میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے کچھ مشورے دے دیے۔

سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو گھروں میں محدود رکھنا بہت ضروری ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ گھر میں خود کو قیدی نہ سمجھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ گھروں میں رہ کر عبادت کریں اور اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔

سابق کپتان محمد یوسف نے گھر میں مصروف رہنے کے دیگر مشوروں کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں کو فٹنس کے لیے کچھ ٹپس بھی دیں۔