• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نےخودساختہ تنہائی اختیار کیے پیزا بنا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے وسیم اکرم کی پیزا بناتے ہوئے ایک ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی جس میں وہ پیزا بنانے کے ضروری اجزا ء کے ساتھ کچن میں پیزا بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سلسلہ وار تصاویر میں وسیم اکرم کی مخلتف زاویے سے پیزا بنانے اور پھر پیزا کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے انتہائی مزاح سے بھرپور کیپشن لکھا ، شنیرا نے متنبہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ حیرت کی کوئی بات نہیں کہ  پاکستان سے تعلق رکھنے والا کوئی مرد کچن میں 6 فٹ 3 انچ کا پیزا بنارہا ہےاور لطف اندوز ہورہا ہے۔


انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ پوسٹ مرد حضرات کے لیے حوصلہ افزاء اور متاثر کن ثابت ہوسکتی ہے کہ وہ بھی اپنے گھروں میں یہ کام سرانجام دے سکتے ہیں۔،

آخر میں شنیرا نے یہ بھی بتایا کہ پیزا ان کی  نگرانی میں اُن کے مشوروں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین