وزیراعظم کا وژن ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہے، صداقت علی عباسی

April 14, 2020

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کرنا ہے۔

صداقت عباسی نے جیو نیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لاک ڈاؤن مشکل موضوع ہے، کورونا وائرس کےمعاشی اثرات سے بھی بچنا ہے، لاک ڈاؤن کتنے عرصے رکھنا ہے متفقہ فیصلہ آج ہوگا ۔

رہنما پی ٹی آئی صداقت عباسی نے ملکی معیشت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ معیشت بارہ بارہ ہزار روپے بار بار دےسکتی ہے، یہ سوچنا ہے، معیشت کتنے عرصے تک لاک ڈاؤن برداشت کرسکتی ہے سوال یہ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق حکومت ڈلیور کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے میڈیکل اور معاشی اثرات دونوں سے نمٹنا ہے ۔