کے پی حکومت کا لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھانےکا فیصلہ

April 15, 2020

کے پی حکومت کا لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھانےکا فیصلہ

خیبر پختون خوا حکومت نے لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فیصلہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کے پی حکومت بھی بعض صنعتوں سے پابندی ہٹائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض صنعتوں سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔ جس کے تحت تعمیرات اور اس سے وابستہ شعبے کھول دیے جائیں گے۔