دنیا کی کورونا سے لڑائی، بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری شہید

April 17, 2020

بھارتی فورسز نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے جنگ لڑی جا رہی ہے جبکہ ان حالات میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کےایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ظالم قابض بھارتی فورسز نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کا مزید کہنا ہے کہ ان کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر، زرعی زمینوں پر قبضے، فوجی کیمپ قائم

کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شوپیاں کے مذکورہ علاقے میں قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔