• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی دیہات پر گولہ باری، خاتون اور بچے سمیت 3 شہید

 کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دیہات پر شیلنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 3کشمیری شہید ہوگئے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپواڑہ کے علاقوں تومینہ اور چوکیبال میں درجنوں مکانات بھی تباہ ہوگئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت 37سالہ شمیمہ بیگم، 16سالہ جاوید احمد خان اور 8سالہ ذیشان بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بھارتی فوجوں نے کپواڑہ کے علاقوں میں توپخانے سے حملہ کیا اور اندھا دھند مارٹر گولے برسائے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب کشتور ڈسٹرکٹ میں کلہاڑی کے وار سے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ آور مسلح اہلکاروں کے رائفلز لیکر فرار ہوگئے۔ دریں اثناء کلگام ضلع میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سابق فوجی اہلکار سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تازہ ترین