کراچی: مبینہ ’را‘ ایجنٹ پولیس اہلکار کے جسمانی ریمانڈ کیلئے استدعا

April 21, 2020

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے پولیس کے اے ایس آئی کو پیش کر دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم پولیس اہلکار شہزاد پرویز کے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ملزم کے ریمانڈ کے لیے تفتیشی افسر کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہپولیس اہلکار شہزاد پرویز ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کی مدد سے ’را‘ کے لیے کام کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارتی جاسوس کلبھوشن کی گرفتاری اورسنائی گئی سزا

پولیس کے مطابق اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا۔