سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ، خورشید شاہ کی درخواست ضمانت کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

April 22, 2020

خورشید شاہ کی درخواست ضمانت کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں دائر درخواست ضمانت کا فیصلہ آج 22اپریل کو سنایا جائیگا۔ فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ عدالت نے فیصلہ 14اپریل کو محفوظ کیا تھا۔ نیب کی جانب سے پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے اہل خانہ سمیت 18افراد کیخلاف ایک ارب 23کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔ دوسری جانب نیب نے ریفرنس میں نامزد تمام افراد کو 5مئی کو بینک ٹرانزیکشن تفصیلات پیش کرنے کے لئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔