رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی کورونا کا شکار

April 25, 2020

ایم ایم اے کے کرم ایجنسی سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے رکن منیر خان اورکزئی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

منیر خان اورکزئی کے صاحبزادے اختر منیر اورکزئی نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے والد کے کورونا کے شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منیر خان اورکزئی کی حالت اب بہتر ہے، وہ ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں۔

اختر منیر اورکزئی نے مزید بتایا کہ منیر خان اورکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: پشاور میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر انتقال کرگئے

انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری فیملی کے دیگر افراد کے بھی کورونا کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، منیر خان اورکزئی لاک ڈاؤن کی صورتِ حال میں گھر پر ہی رہے ہیں۔