وزیر اعلیٰ سندھ نے نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا

April 25, 2020

وزیر اعلیٰ سندھ نے نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کے تحت قائم کی گئی 1093 ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا، جو 1093 سائیکو سوشل سپورٹ اور تربیت کے لیے قائم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت کچھ حساس لوگ یا جو زیر علاج اور حساسیت کا شکار ہیں، ایسے لوگوں کے نفسیاتی مسائل کے حل میں اُن کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر کسی مریض کی کوئی خواہش ہے وہ 1093 پر کال کر کے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے درخواست کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سروس کا فائدہ اٹھانے کے لیے 1093 ڈائل کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 1093 پر کال کر کے کال اٹینڈ کرنے والے سے سہولتوں کی معلومات لیں۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ 1093 محکمہ بلدیات نے یونیسیف اور این یو ڈی پی کی مدد سے قائم کی ہے، جس کے لیے 25 ماہر نفسیات منتخب کیے گئے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ 1093 سروس کورونا وائرس کے مریض(قرنطینہ) میں رکھے گئے لوگوں کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1093 سروس ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کی رہنمائی کے لیے ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آن لائن پلاٹ فارم کے ذریعے 100000 بچوں، خواتین اور مرد حضرات کی رہنمائی کی جائے گی۔