پشاور میں بچی کا قتل، قاتل چچا لنڈی کوتل سے گرفتار

April 28, 2020


خیبر پختون خوا کے درالخلافہ پشاور میں 7 برس کی ایشال کے قاتل چچا کو لنڈی کوتل سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم فضل حیات نے شور مچانے پر بچی پر فائرنگ کردی۔

واقعہ پشاور کے علاقے تہکال میں پچھلے ہفتے پیش آیا تھا، جہاں چچا فضل حیات نے شور مچانے پر گھر کی بالائی منزل سے فائرنگ کر دی تھی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر 7 سالہ بچی ایشال جاں بحق ہوگئی تھی، بچی کے قتل کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: سیالکوٹ میں میاں بیوی اور 2 بچوں کا قتل

پشاور پولیس کے ترجمان کے مطابق واردات کے بعد سفاک قاتل گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جسے اب لنڈی کوتل سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔