سیالکوٹ کے علاقے لودھی ٹاؤن میں میاں بیوی اوردو بچوں کو قتل کردیاگیا۔
ڈی پی او سیالکوٹ کے مطابق ایک ملزم ظفراللہ کو گرفتار کرلیا گیاہے، جبکہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے ۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ملزم نےدو بچوں کو قتل کے بعد نہرمیں پھینکنےکا بھی اعتراف کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں بی آر بی نہر میں بچوں کی لاشیں نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔