• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں رشتے کے تنازع پر 3 افراد کا قتل

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ماموں بھانجے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے مظفر کالونی میں پیش آیا ہے جہاں رات گئے گھریلو جھگڑے کے دوران رشتے داروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ماموں بھانجا اسلم اور عبدالرحمٰن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ مان بٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جو دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: مردان، 8 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہیں، جبکہ قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین