68 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

April 28, 2020

نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 68 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

عمر رسیدہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا یہ دلچسپ واقعہ مغربی افریقی ملک نائجیریا میں پیش آیا ہے جہاں ایک اسپتال میں 68 سالہ خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افریقی خاتون نے سیزارین سیکشن کے ذریعے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔