پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون

April 29, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 49 ہزار 500 کے جرمانے عائد کئے، علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان میں چیکنگ کرتے ہوئے ممنوعہ گٹکا، زائدالمیعاد مشروبات کی فروخت اورملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر جاوید پان شاپ کو سیل کردیا۔