68سالہ امریکی شخص کورونا سے صحت یاب

April 29, 2020

68 سالہ امریکی شخص نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔

68 سالہ امریکی شخص الینوائے کے گڈ سماریٹن اسپتال میں تین ہفتوں سے زیر علاج رہنے کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے جس کے بعد اُنہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اس خوشی میں اسپتال کے عملے نے دل کھول کر جشن منایا، فضا میں غبارے چھوڑے اور انہیں تالیوں کی گونج میں انہیں رخصت کیا۔