• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

امریکا میں ایک خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، اسپتال کے عملے نے تالیوں کی گونج میں خاتون کو رخصت کیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تعداد میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ امریکا میں بھی اس بیماری نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں تاہم امریکا سے ایک اور حوصلہ افزا خبر آئی ہے جہاں ایک اور خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

امریکا کی Bianca Jimenez نامی خاتون نیو یارک کے Mt. Sinai اسپتال میں مشکل وقت گزارنے کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں جس کے بعد اُنہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ Bianca Jimenez امریکا کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی 6سوویں کورونا سے صحت یاب ہونے والی مریضہ ہیں اور اس خوشی میں اسپتال کے عملے نے تالیوں کی گونج میں اُنہیں رخصت کیا۔ 

تازہ ترین